افغانستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5القاعدہ جنگجوؤں سمیت 39دہشتگرد ہلاک
کابل(آئی این پی)افغان سیکورٹی فورسز نے 5 القاعدہ جنگجوؤں سمیت 39 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔افغا ن میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے اندر مختلف علاقوں میں کارروائی کی،کارروائیوں میں 34 جنگجوں کو ہلاک اور 33کو زخمی کردیا۔جبکہ دوسری جانب افغان صوبے ننگرہار کے ضلع شیرزادو میں افغان فورسز اور غیر ملکی اتحادی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک کردئے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق جنگجووں کے پاس سے،مشین گن اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔