مریم نواز کا این اے 120اور پی پی 140سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مریم نواز کا این اے 120اور پی پی 140سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشر یف کی صاحبزادی مریم نواز نے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا، لاہور سے عام انتخابات میں حصہ لیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا مریم نواز نے اپنے والدین اور شریف فیملی کے باقی افراد سے اجازت لے لی پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کو این اے 120 سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کیلئے پی پی 140 سے الیکشن لڑایا جائے گادوسری جانب سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کیلئے 2018 کے انتخابات میں لاہور کے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑنے کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -