پی پی پی کا آج حب میں جلسہ، بلاول کے لسبیلہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان متوقع

پی پی پی کا آج حب میں جلسہ، بلاول کے لسبیلہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لسبیلہ(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج حب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،گراؤنڈ کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیا ہے،پارٹی رہنماؤں نے سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں جام غلام قادر کرکٹ گراؤنڈ میں آج سہ پہر3بجے جلسہ عام کی تیاریاں زوروشور سے جاری تھیں جنہیں جمعہ کے روز مکمل کرلیا گیا اورپورے گراؤنڈ کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیاہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل،صنعتی شہرحب،تاریخی شہربیلہ،ساحلی شہر وندر میں پیپلزپارٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں پر اندرون بلوچستان اور سندھ سے آنیوالے پارٹی کے جیالے اور عہدیداروں کو ویلکم کیاجائے گا،بتایاجاتاہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2018کے الیکشن کیلئے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرینگے ،جلسے میں بلوچستان کی کئی اہم شخصیات کی پا ر ٹی میں شمولیت متوقع ہے ،جبکہ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ضلع لسبیلہ اور آواران سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA.270سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -