حافظ سعید کیخلاف کارروائی بھارت بھی امریکہ کا ہمنوابن گیا

حافظ سعید کیخلاف کارروائی بھارت بھی امریکہ کا ہمنوابن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے بھی امریکا کی جانب سے سربراہ جماعت الدعوۃ حافظ سعید کیخلاف مکمل قانونی کارروائی کرنے سے متعلق بیان کی بھرپور تائید کردی۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نویرٹ کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا پاکستان کے وز یر ا عظم شاہد خاقان عباسی نے حافظ سعید کے حوالے سے ہمدردانہ انداز میں بات کی اور ان کے نام کے آخر میں صاحب کا لاحقہ استعمال کر تے ہوئے واضح کیا کہ ان کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ہیتھر نویرٹ نے حافظ سعید کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہم انھیں غیرملکی دہشت گرد تنظیم کے رکن کے طور پر ایک دہشت گرد مانتے ہیں جو 2008 میں ممبئی میں ہونیوالے حملوں کا ما سٹر مائنڈ تھا جہاں امریکیوں سمیت کئی افراد مارے گئے۔ان کا کہنا تھا 'ہم نے پوائنٹس بنائے ہیں اور پاکستانی حکومت سے ہمارے تحفظات بہت واضح ہیں اور ہمیں اس بات پر یقین ہے ان کیخلاف قانون کے مطابق مکمل طور پر کارروائی ہونی چاہیے۔ حافظ سعید کا نام اقوام متحدہ کی فہرست میں دہشت گرد کے طور پر شامل ہے اور ان پر لشکر طیبہ سے تعلق کے باعث سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی عائد ہے کیونکہ یہ تنظیم باقاعدہ دہشت گرد تنظیم ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے اگر کوئی عالمی دہشت گرد ہے تو ان کیخلاف بڑے ثبوت دستیاب ہوئے ہوں گے۔ ترجمان راویش کمار کا کہنا تھاآپ اس تصور سے آنکھ بند کرسکتے ہیں کہ کچھ نہیں ہورہا ہے لیکن پاکستان کو احساس کرنا پڑے گا کہ ان کے سامنے کیا ہے اور اس طرح کے لوگوں کیخلاف کارروائی کرے۔یاد رہے حافظ سعید کو نومبر 2017 میں 300 روز کی طویل نظر بندی کے بعد عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ اور بھارت کی جانب سے اس طرح کے بیان سامنے آتے رہے ہیں۔خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے جماعت الدعوۃ سمیت کئی تنظیموں کو عطیات جمع کرنے سے روک دیا تھا۔
بھارت ہمنوا

مزید :

صفحہ اول -