پیپلز پارٹی کا نور بخش بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیپلز پارٹی کا نور بخش بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد حسین ربانی ، کراچی ڈویژن کے صدر و ایم پی اے سعید غنی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اور وقاص شوکت نے پی ایس 118کے سابق صدر نور بخش بلوچ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نور بخش بلوچ پارٹی کا مخلص کارکن تھا جس نے آخری دم تک پارٹی کی آواز پر لبیک کہا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ علاوہ ازیں مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ گلشن اقبال جامعہ مسجد میں ادا کی جس میں پارٹی قائدین سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں وقار مہدی، راشد ربانی، جاوید ناگوری، خالد لطیف، خلیل ہوت، شکیل چوہدری، آصف خان،وقاص شوکت، ایاز سلیم، ریاض بلوچ، سعید چاؤلہ، عظیم، فرحان غنی ودیگر موجود تھے۔