افغانستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کا الزام بے بنیاد،مائند سیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

افغانستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کا الزام بے بنیاد،مائند سیٹ تبدیل ...
افغانستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کا الزام بے بنیاد،مائند سیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی مندوب نے پاکستان پرافغانستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کابے بنیادالزام لگایاتھا ، مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،ہمارے ملک کیخلاف تخریب کاری کااپناریکارڈدیکھیں،کلبھوشن اس کاکھلاثبوت ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب کا کہناتھا کہ طاقت،دباو¿کی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائے گی،یہ سوچناخام خیالی ہے، 17برس کی تاریخ بتاتی ہے افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا،انہوں نے کہا کہ کابل،اس کے پارٹنربشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجزپرتوجہ دیںاوردہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصورکرنے والے حقائق کاجائزہ لیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی،منشیات سے آمدن،دہشتگردوں کوبیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -