نقیب محسود کو پولیس مقابلے قتل کرنے کا معاملہ ،راﺅ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نقیب محسود کو پولیس مقابلے قتل کرنے کا معاملہ ،راﺅ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا ...
نقیب محسود کو پولیس مقابلے قتل کرنے کا معاملہ ،راﺅ انوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب محسود کو ہلاک کرنے کا معاملہ اس وقت طول اختیار کر چکاہے جس کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے تاہم اب دعویٰ کیا گیاہے کہ ایس ایس پی ملیر کو عہدے سے ہٹا دیاگیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں نقیب محسود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے راﺅ انوار کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جسے آئی جے سندھ کو بھجوا دیا گیاتھا۔آئی جی سندھ نے سفارشات کو منظور کرتے ہوئے راﺅ انوار کو عہدے سے ہٹا دیاہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نقیب محسود کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس پر پولیس نے قابو پانے کیلئے گیس شیلنگ بھی کی جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ نے نقیب محسود کی ہلاکت کے معاملے پر سوموٹو بھی لے لیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -