راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ،انکوائری مکمل ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی :آئی جی سندھ

راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ،انکوائری مکمل ہونے پر مزید ...
راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ،انکوائری مکمل ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی :آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی سندھ نے نقیب محسود کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کے معاملے پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے نام ای سی ایل میںڈالنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ راﺅ انوار نے جس شخص کا ریکارڈ پیش کیا وہ اور کوئی نقیب ہے ۔


تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کا کہناتھا کہ راﺅ انوار کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ راﺅ انوار کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے ۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ نقیب محسود کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملاہے وہ بے گناہ ہے اس لیے راﺅ انوار کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کی سفارش پیش کی تھی ۔

جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ راﺅ انوار نے جس شخص کا ریکارڈ پیش کیا وہ اور کوئی نقیب ہے ۔

مزید :

قومی -