راﺅ انوار کے بعد کراچی کے علاقے ملیر کو ایک لمبے عرصے کے بعد ایک نیا ایس ایس پی مل گیا ،یہ کون ہے ؟نام سامنے آ گیا

راﺅ انوار کے بعد کراچی کے علاقے ملیر کو ایک لمبے عرصے کے بعد ایک نیا ایس ایس ...
راﺅ انوار کے بعد کراچی کے علاقے ملیر کو ایک لمبے عرصے کے بعد ایک نیا ایس ایس پی مل گیا ،یہ کون ہے ؟نام سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )نقیب محسود کے ماورائے عدالت قتل کے بعد کراچی سمیت پورے ملک میں ہنگامہ سا برپا ہے جبکہ جے آئی ٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں نقیب محسود کو بھی ب گناہ قرار دیدیا ہے جس کے بعد ایس ایس پی راﺅ انوار کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راﺅ انوار کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ڈسٹرکٹ ملیر کا چارج ایس ایس پی عدیل چانڈیو کو دیدیا گیاہے ،اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ راﺅ انوار کے نقیب محسود پر الزامات بے بنیاد ہیں اور نقیب سے متعلق جو ریکارڈ پیش کیا گیا وہ کسی اور نقیب نامی شخص کا ہے ۔