مبینہ مقابلوں میں پولیس کے استعفوں سے کچھ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ بھی مستعفی ہوں، فاروق ستار

مبینہ مقابلوں میں پولیس کے استعفوں سے کچھ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ اور ...
مبینہ مقابلوں میں پولیس کے استعفوں سے کچھ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ بھی مستعفی ہوں، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں مبینہ مقابلے پر پولیس والوں کے استعفوں سے کچھ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سے بھی استعفیٰ لیا جائے اور ان کاکڑااحتساب کیا جائے ۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ووٹ ایم کیوایم پاکستان کے پاس ہیں،ہمارے خلاف جھوٹے اوربے بنیادمقدمات ہیں،جھوٹے مقدمات میں تاریخ پر تاریخ ملتی ہے،اگرمقدمات سچے ہوں تو انصاف کی فراہمی میں وقت نہیں لگتا، کراچی آپریشن کامطالبہ ایم کیوایم نے کیاتھا،کراچی آپریشن سے شہر میں امن قائم ہوا، انہوں نے کہا کہ پولیس والوں کی تنخواہ بندکرنے سے کچھ نہیں ہوگا،وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ بھی بندکی جائے۔