خواب میں راستہ دکھائی دینا ،شش وپنج میں مبتلا رہنے والوں کے لئے انتہائی اہم تعبیر

خواب میں راستہ دکھائی دینا ،شش وپنج میں مبتلا رہنے والوں کے لئے انتہائی اہم ...
خواب میں راستہ دکھائی دینا ،شش وپنج میں مبتلا رہنے والوں کے لئے انتہائی اہم تعبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ )راستہ عمومی طور پر کسی منزل تک پہنچنے یا کسی معاملے کی تہہ تک جاننے کے عمل کو کہا جاتا ہے ۔خواب میں جب کوئی مسلمان راستہ دیکھتا ہے تو حضرت ابن سیرین ؒ کے مطابق یہ استقامت اور دینداری کی دلیل ہے۔
خواب میں کوئی یہ دیکھے کہ وہ سڑک پر چلا جاتا ہے تو یہ بھی دین کے رستے پر چلنے کی نشانی ہے۔ اگر دیکھے کہ بہت سے لوگوں کی رہ نمائی کررہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ وہ کسی قوم یا طبقے کی اصلاح کرے گا ۔اگر کوئی خود کو راستے پر پریشان دیکھے تو دلیل ہے کہ دین کی راہ یا دنیا کے کام میں حیران اور پریشان ہو گا۔ اگر دیکھے کہ رستے پر چلتا جارہاہے اورتھکتا نہیں ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اپنا حق کسی سے مشکل کے ساتھ لے گا۔ خواب میں ٹیڑھے میڑے راستوں پر چلنا گمراہی کی علامت ہے۔ اندھیری رات میں رستہ دکھائی دینا مشکل نظر آئے تو دلیل ہے کہ راہ راست پر ہے۔ خواب میں بہت سے رستے دیکھنا اور کسی ایک پر چلنے میں تردد کا شکار ہے تو اپنے دین پر تشکیک کا شکار ہوگا او ر بد دین لوگوں سے صحبت رکھے گا۔ اگر دیکھے کہ رستے پر چلتا ہے اور کوئی عورت سامنے آئی ہے اور اس کی وجہ سے رستہ چھوڑ کر دوسری طرف چلا گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل پڑے گا اور دنیا پر فریفتہ ہو گا۔
راستے میں دیکھتا ہے کہ سرسبز پودے ہیں توکوئی ایسا کام کرکے گا جس سے سکون قلب حاصل ہوگا(واللہ اعلم الصواب )

(آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -