ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ میں حج عمرے پر جانے والے زاہرین کو شدید مشکلات

ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ میں حج عمرے پر جانے والے زاہرین کو شدید مشکلات
 ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ میں حج عمرے پر جانے والے زاہرین کو شدید مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان ہاشمی) ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ میں مبینہ طور پر بھتہ کمیشن مافیا اور رشوت کا بازار عروج پر حج عمرے پر جانے والے زاہرین کو شدید مشکلات اور پریشانی کاسامنا کمیشن مافیا نے کام کے عوض کمیشن کے مختلف ریٹ مقرر کردیے عوامی سماجی مذہبی حلقوں نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

وفاقی حکومت نے عوام کو گھر بیٹھے پاسپورٹ کی فراہمی کےلیے سندھ صوبے کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر قائم کیے ہیں جہاں سے عوام کو پاسپورٹ فراہم کرنے کی سروس جاری ہے مسلم لیگ ن کے سنیٹر سلیم ضیاء نے چند ماہ قبل ریجنل پاسپورٹ آفس عمرکوٹ کا افتتاح کیا تھا ستم ظریفی تو یہ ہے کہ یہ پاسپورٹ دفتر عوام الناس کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا مگر رشوت ستانی اور کمیشن مافیا بھتہ مافیا کے راج ہونے کے باعث اس وقت حج اور عمرے پر جانے والے زاہرین کو اپنے پاسپورٹ بنوانے میں شدید پریشانی اور مشکلات کاسامنا ہے اگر صارف رشوت کے معاملات طے کرلیتا ہے تو ٹھیک ورنہ کاغذات پر مختلف آبجیکشن اعتراضات لگا کر صارف کو چکر پر چکر لگا کر پریشان کیا جاتا ہے اور آخر صارف تنگ آکر رشوت دینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ مبینہ پندرہ سو سے دوہزار روپے تک رشوت عوض دوسرے اضلاع کا پاسپورٹ بھی بنا کردیے جارہے ہیں رشوت بھتہ نہ دینے پر عوام کو مختلف بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے صارفین کا کوئی کام بغیر رشوت کےنہیں کیا جاتا ہے عوام کو خصوصاً حج عمرہ پر جانے والے زاہرین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ۔