وزارت داخلہ نے راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

وزارت داخلہ نے راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
وزارت داخلہ نے راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نقیب محسود کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات میں انتہائی اہم ترین انکشافات سامنے آئے ہیں اور جس کے بعد آئی جی سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے راﺅ انوار کو معطل کر دیا ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی سندھ کی سفارش پر راﺅ انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے اور ملک کے تمام امیگریشن کاﺅنٹر ز پر راﺅ انوار کا نام نوٹ کر وا دیاگیاہے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ۔