ن لیگی حکومت میں وہ کام ہوئے جو65سال میں نہیں ہوئے، وزیراعظم شاہد خاقان

ن لیگی حکومت میں وہ کام ہوئے جو65سال میں نہیں ہوئے، وزیراعظم شاہد خاقان
ن لیگی حکومت میں وہ کام ہوئے جو65سال میں نہیں ہوئے، وزیراعظم شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کھوکھلے وعدے نہیں کئے، عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کام کیا،ن لیگی حکومت میں وہ کام ہوئے جو65سال میں نہیں ہوئے۔
فیصل آباد ایئر پورٹ کے توسیعی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کی تکمیل پربے حد خوشی ہوئی،2015میں ہفتے میں صرف ایک فلائٹ فیصل آبادآتی تھی،اب ہفتے میں 118فلائٹس فیصل آباد آتی ہیں،انہوں نے کہا کہ منصوبہ مقررہ مدت اور کم لاگت میں مکمل ہوا ہے،سول ایوی ایشن کو حکومت کی سپورٹ حاصل رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 5سال میں پاکستان میں وہ کام ہوئے جو65سال میں نہ ہوسکے، ریلوے،بجلی ،گیس سمیت دیگرمنصوبوں پرکام ہورہاہے۔