رنویر سنگھ بچپن میں کیسے دکھتے تھے ؟ ایک تصویر جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

رنویر سنگھ بچپن میں کیسے دکھتے تھے ؟ ایک تصویر جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ ...
رنویر سنگھ بچپن میں کیسے دکھتے تھے ؟ ایک تصویر جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے سپر سٹار رنویر سنگھ آج کل چھائے ہوئے ہیں لیکن ان کی فلم ’پدماوت ‘تنازعات کا شکار ہے اور اب تک فلم ریلیز نہیں ہو پائی ہے تاہم ان سب سے دور اداکار کی ان کی والدہ کے ساتھ بچپن کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ سا برپا کر رکھا ہے جبکہ ان کی بہن کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ 6 جولائی 1985 کو ممبئی کے ایک سندھی خاندان میں پیدا ہوئے ، ان کے والد کا نام جگجیت سن بھوانی اور والدہ کا نام انجو بھوانی ہے ۔ان کی بڑی بہن بھی ہیں جن کا نام رتیکا بھوانی ہے ۔رنوری سنگھ کو اگر آل راونڈر کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ وہ ایک کاپی رائٹر ،ڈانسر ،ریپر اور ڈے جے بھی ہیں جبکہ وہ اچھا خاصا کھانا پکانا بھی جانتے ہیں ۔رنویر سنگھ کو بچپن سے ہی ڈانس بہت پسند ہے اور ایک مرتبہ وہ اپنے دوست کی سالگرہ کی تقریب میں جا رہے تھے تو ان کے والد نے پیچھے سے آواز دے کر کہا کہ وہاں ڈانس ضرور کرنا جس پر رنویر دوڑتے ہوئے واپس آئے اور انہوں نے اپنے والد کو زور دار بوسہ دیا ۔

مزید :

تفریح -