اداکارہ ، ماڈل سدرہ جبار نے کاروباری شخصیت سے شادی کرلی

اداکارہ ، ماڈل سدرہ جبار نے کاروباری شخصیت سے شادی کرلی
اداکارہ ، ماڈل سدرہ جبار نے کاروباری شخصیت سے شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)ٹی وی اداکارہ و ماڈل سدرہ جبار پیا گھرسدھار گئیں۔ گزشتہ شب وہ مقامی شادی ہال میں تعمیراتی کاروباری شخصیت مرزاعثمان احمد بیگ کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تقریب میں انکے رشتہ دار، شوبز اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جس پر انکے والدین نے ان کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔ معروف ڈرامہ پروڈیوسر اور انشائیہ نگار خالد دانش نے ان کو اپنا بیٹی بنایا ہوا تھا انہوں نے اپنی نیک تمناﺅں اور دعاﺅں کے ساتھ انہیں رخصت کیا اس موقع پر ڈرامہ نگار ابن آس بھی موجود تھے۔

سدرہ جبار نے اب شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی ہے۔

مزید :

تفریح -