”میری بہن نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ میرا شوہر اپنی ہی سگی بیٹی کو۔۔۔ “راولپنڈی کی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس والوں کے بھی چہرے لال ہوگئے

”میری بہن نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ میرا شوہر اپنی ہی سگی بیٹی کو۔۔۔ ...
”میری بہن نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ میرا شوہر اپنی ہی سگی بیٹی کو۔۔۔ “راولپنڈی کی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس والوں کے بھی چہرے لال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاﺅن کی پولیس نے کٹاریاں کے رہائشی کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طورپر اپنی 15سالہ صاحبزادی کو بدفعلی کا نشانہ بنایا، ملزم کی اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر اپنی ہی صاحبزادی سے بدفعلی کرتارہا لیکن وہ ڈر کی وجہ سے خاموش رہی ، خاتون کے مطابق اسے شک تھا کہ وہ اپنی بیٹی کیساتھ بدکاری کررہا ہے لیکن اس وقت یقین ہوگیا جب ملزم کی سالی اور اس کی بہن نے لڑکی کو بدفعلی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھ لیا۔ لڑکی کی ماں نے موقف اپنایاکہ متاثرہ ساتویں گریڈ کی طالبہ ہے اور اس نے بھی بارہا بدفعلی کا نشانہ بننے کی تصدیق کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق تفتیشی افسر افضال احمد نے بتایاکہ ملزم باپ کو گرفتار کرکے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لے لیا اور متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرانے کے بعد میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد تفتیش آگے بڑھے گی۔