مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی ننھی عاصمہ کے والد کے بھی بیرون ملک ہونے کا انکشاف

مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی ننھی عاصمہ کے والد کے بھی بیرون ملک ہونے ...
مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی ننھی عاصمہ کے والد کے بھی بیرون ملک ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی ننھی عاصمہ کے والد کے بھی بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو گزشتہ روز سعودی عرب سے مردان پہنچا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ کے والد بہرام نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے گئے تھے اور ان کو بچی کی ہلاکت کی اطلاع دیر سے ملی تھی۔عاصمہ کے والد نے کہا کہ وہ پولیس تفتیش سے مطمئن ہیں تاہم مطالبہ کیا کہ بیٹی کے قاتل کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں المناک واقعے کا تین دن بعد میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔