میرا وعدہ ہے ،اب ملک میں صرف آئین و قانون کی حکمرانی ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار

میرا وعدہ ہے ،اب ملک میں صرف آئین و قانون کی حکمرانی ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار
میرا وعدہ ہے ،اب ملک میں صرف آئین و قانون کی حکمرانی ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں الحمراءہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے عہد کر لیا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہوگی ،مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ملک کو سیدھے راستے پر ڈالیں گے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ملک میں کوئی اور جو بھی کرے ،عدلیہ جمہوریت کو پامال نہیں ہونے دے گی، اس ملک میں آئین کی حکمرانی رہے گی،انہوں نے کہا کہ ایسی کچھ باتیں ہیں جو کہہ بھی نہیں سکتے لیکن دو باتیں ایسی ہیں اور ان کے گواہ اس تقریب میں موجود ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہ میراملک و قوم سے عہد ہے ، انشااللہ اس ملک میں صرف آئین و قانون کی حکمرانی رہے گی اور جمہوریت کو پامال نہیں ہونے دینگے ، ان کا کہناتھا کہ کہ جس دن ہم اس عہد سے پھرے اس دن میرا گریبان ہو گا اور آپ کا ہاتھ ہو گا۔