جسٹس عمر عطابندیال چیف جسٹس آف پاکستان کو میسج میں کس نام سے مخاطب کرتے ہیں ،میاں ثاقب نثا رنے بھری محفل میں بتا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ کل جسٹس عمر عطا بندیال نے مجھے ایک میسج کیا تھاجس میں انہوں نے ایک غزل شیئر کی تھی اور شاید یہ غزل آج کی محفل کیلئے ہی ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ جسٹس عمر عطا بندیال زیادہ تر میسج میں مجھے بھائی جان ہی کہتے ہیں لیکن کبھی کبھی آئی لو یو بھی لکھتے ہیں، جس پر سیمینار کے شرکا کھلکھلا کر ہنس پڑے اور دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔