”پہلے مچل جانسن نے پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا اور اب۔۔۔“ پاکستانی لڑکی نے مچل جانسن کو ”آئینہ“ دکھایا تو وہ برا مان گئے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا غصہ آسمان چھونے لگے گا

”پہلے مچل جانسن نے پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا اور اب۔۔۔“ پاکستانی لڑکی ...
”پہلے مچل جانسن نے پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا اور اب۔۔۔“ پاکستانی لڑکی نے مچل جانسن کو ”آئینہ“ دکھایا تو وہ برا مان گئے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا غصہ آسمان چھونے لگے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلین باﺅلر مچل جانسن کی جانب سے ڈرافٹ سے پہلے ہی پی ایس ایل نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستانی لڑکی نے آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے اور ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سب مرتے ہیں، تم کب۔۔۔“ ملالہ یوسف زئی نے ہاتھ میں ایسی چیز پکڑ کر تصویر بنوا لی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، صارفین ایک بار پھر ”پھٹ“ پڑے
یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب مچل جانسن نے پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر تنقید برداشت نہ کرتے ہوئے اپنے ایک فالوور کو بلاک کیا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ مچل جانسن کے پاس تنقید سننے کی ہمت نہیں ہے اور ڈرافٹ سے پہلے ہی پی ایس ایل چھوڑنے پر انہیں غیر پیشہ وارانہ قرار دیا۔
صائمہ کریم نامی صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ”پہلے مچل جانسن نے ڈرافٹ سے پہلے ایک ایسی وجہ کی بنیاد پر پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ کر کے غیر پیشہ وارانہ روئیے کا مظاہرہ کیا جو وہ پہلے ہی جانتے تھے۔ اب، ان میں تنقید سننے کی بھی ہمت نہیں ہے۔“

صائمہ کی جانب سے بولا گیا سچ مچل جانسن کو خوب کڑوا لگا جنہوں نے تنقید برداشت کرنے کے بعد جواب دینے کو ترجیح دی اور ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہاگ رات پر پاکستانی دولہا کی ایسی شرمناک ترین حرکت کے دلہن کی موت ہو گئی، ایسی تفصیلات کے کوئی آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا
مچل جانسن نے صائمہ کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا ”غیر پیشہ وارانہ؟ کسی بھی طرح کی کرکٹ سے پہلے میرے گھر والے، میری زندگی اور میرے طریقے آتے ہیں! میں کر سکتا ہوں اور ایسے لوگوں کو ضرور بلاک کروں گا جو اس کی خواہش کریں گے۔ میں گالیاں اور ایسے لوگوں کی باتیں نہیں سنوں گا جو یہ بتائیں کہ مجھے کیسے سوچنا چاہئے اور کیا کرنا چاہئے، آپ کی تشویش کا شکریہ۔“

واضح رہے کہ مچل جانسن نے ذاتی وجوہات کی بناءپر پی ایس ایل میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ہی پی ایس ایل میں عدم شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا ”ہاں! میں ذاتی وجوہات اور ٹی 20 ٹورنامنٹس میں شرکت کیلئے اپنے شیڈول کو بہتر بنانے کیلئے پی ایس ایل 2018ءمیں شرکت نہیں کروں گا۔ میری عدم شرکت کی صرف اور صرف یہی وجوہات ہیں، ایک بہترین سیزن کیلئے میری نیک خواہشات کراچی کنگز کیساتھ ہیں۔“

مزید :

کھیل -