امریکی عدالت کا 6 مسلم ممالک پرسفری پابندی پر نظرثانی کا فیصلہ

امریکی عدالت کا 6 مسلم ممالک پرسفری پابندی پر نظرثانی کا فیصلہ
امریکی عدالت کا 6 مسلم ممالک پرسفری پابندی پر نظرثانی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( آن لائن )صدر ٹرمپ کا 6 مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندی کا معاملہ پھر عدالت میں آگیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق سپریم کورٹ پابندی کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرے گی جبکہ گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نے 6مسلم اکثریتی ممالک ایران ، شام ،یمن ، لیبیا ، صومالیہ اور چاڈ کے شہریوں کے امریکا میں داخلے کی پابندی پر عمل درآمد کی اجازت دی تھی۔ریاست ہوائی نے اس پابندی کو چیلنج کیا اور اب سپریم کورٹ اس پابند ی کا جائزہ لے گی کہ آیا یہ پابندی فیڈرل امیگریشن قانون کے مطابق ہے یا اس کے خلاف؟واضح رہے کہ دلائل آیندہ ماہ سنے جائیں گے اور فیصلہ جون میں متوقع ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں