پورے شریف خاندان نے ہمیشہ جھوٹ بولا،نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں: فواد چوہدر ی

پورے شریف خاندان نے ہمیشہ جھوٹ بولا،نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے ڈکلیئرڈ مافیا ...
پورے شریف خاندان نے ہمیشہ جھوٹ بولا،نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں: فواد چوہدر ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج تک جائیداد کا حساب نہیں دے سکے پورے شریف خاندان نے ہمیشہ جھوٹ بولا،نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں۔
ہری پور میںہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اداروں پرتنقید کر کے نواز شریف کس کو خوش کرتے ہیں؟نواز شریف کا واحد مقصد مودی کو خوش رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے الیکشن میں جو ان کی تھوڑی بہت عزت رہ گئی ہے اس کا جنازہ نکل جائے گا۔فواد چوہدر ی کہتے ہیں کہ جائیدادیں کیسی خریدیں کوئی حساب نہیں کوئی رسیدنہیں؟نواز شریف کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں سوائے ایک جعلی قطری خط کے۔
خیال رہے نواز شریف نے ہری پور میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ عدالتی لاڈلہ جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے، وہ جس اسمبلی سے تنخواہ لیتا اور جس کے لیے الیکشن لڑتا ہے اسی پر لعنت بھیجتا ہے، لیکن دوسروں کو گالیاں دینے والا خود جیل جائے گا۔