روس، طالبعلم کا کلہاڑی سے ساتھی طلبا پر حملہ،استاد سمیت 6زخمی

روس، طالبعلم کا کلہاڑی سے ساتھی طلبا پر حملہ،استاد سمیت 6زخمی
روس، طالبعلم کا کلہاڑی سے ساتھی طلبا پر حملہ،استاد سمیت 6زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(آن لائن) روس میں طالبعلم نے کلہاڑی سے اپنے ساتھی طلباپر حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں استاد سمیت6 طلبا زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمہوریہ بوراتیا کے دارالحکومت ادلان ادے کے سکول میں پیش آیا،جہاں 7ویں جماعت کے طالبعلم نے اچانک کلہاڑی سے اپنے ہی ساتھی پر حملہ کردیا،اچانک ہوئے اس حملے سے دھکم پیل اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کے دوران استاد سمیت6 طلبا بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اس حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں