ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی

ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی
ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی صدر نے انٹر نیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو وارنٹ کے بغیر جاسوسی کی اجازت ہو گی اورٹرمپ نے بل پردستخط بھی کردیے ہیں۔بیرون ملک انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کا اختیار 6 سال کے لیے ہو گا جبکہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کی منظوری دی تھی اوراین ایس اے کے بیرون ملک انٹیلی جنس پروگرام میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے، پروگرام کے تحت بیرون ملک غیرملکیوں اور امریکیوں سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں