آصف زرداری نے سندھ کابراحال کردیا،انہیں کراچی میں ہونے والے قتل عام کا جواب دیناہو گا:مشاہد اللہ خان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے سندھ کابراحال کردیا انہیں کراچی میں ہونے والے قتل عام پر جواب دینا ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پرلعنت بھیجناریاست سے غداری ہے وہاں عمران خان کی پارٹی کے ممبران بھی بیٹھے ہیں، قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرےگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی لاشوں کی سیاست نہیں کی لاشوں پرسیاست کرنےوالوں کاحال مال روڈجیساہوتاہے، کراچی کے عوام ان پارٹیوں کوآگے لا ئیں جنہوں نے قتل نہیں کیے۔مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بے پناہ کرپشن ہوئی سندھ حکومت کوشہریوں کے مسائل حل کرنے چا ہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں معیشت کاپہیہ نوازشریف کی و جہ سے چل رہاہے،ہم نے چاروں صوبوں میں کام کیے ہیں،چاہتا ہوں ملتان سے زیادہ بہتر صورتحال حیدرآباد کی ہونی چاہیے ،خواہش ہے کہ پنجاب، لاہور سے زیادہ ترقی سندھ میں ہو ۔مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ بجلی بنانے کی ذمے داری صوبوں کی ہے حیدرآباد موٹروے سندھ حکومت اور زرداری صاحب کا کام تھا،لیکن تھر میں کول پراجیکٹ نواز شریف نے شروع کیا ۔