زینب قتل کیس ،شریں مزاری رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ،شرم سے پانی پانی ہو گئیں

زینب قتل کیس ،شریں مزاری رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ،شرم سے پانی پانی ہو گئیں
زینب قتل کیس ،شریں مزاری رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ،شرم سے پانی پانی ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شریں مزاری نے پنجاب حکومت پر زینب کے والدین سے ڈی این اے ٹیسٹ کے پیسے لینے کا الزام لگایا تو پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئی اور غلط معلومات دینے پر تحریک انصاف کی رہنما کو کھری کھری سنا دیں ۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شریں مزاری نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے زینب کے والدین سے ڈی این اے ٹیسٹ کے پیسے مانگ کر ایک بار پھر سنگدلی کا مظاہرہ کیا ہے ،اس طرح کے کریمنل کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ طے کردہ طریقہ کار کا حصہ ہی نہیں بلکہ حکومت کی ذمہ داری بھی ہونی چاہیے ۔اس پیغام پر رد عمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ تحریک انصاف کی رکن  اسمبلی نے مکمل طور پر جھوٹی ،من گھڑت اور گمراہ کن معلومات فراہم کی ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے جھوٹ بولنے کی کوئی حد نہیں ہوتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ سمیت پاکستان کے تمام صوبے پنجاب کی سٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک سائنس ایجنسی سے مستفید ہو رہے ہیں ،اس طرح سے پنجاب پورے پاکستان کی خدمت کر رہا ہے ۔