ہیلتھ کارڈپرمنی لانڈرنگ کرنیوالے کی تصویرشرمناک ہے:عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف مافیاتاثردے ر ہاہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیزنہیں ہیلتھ کارڈپرمنی لانڈرنگ کرنیوالےکی تصویرشرمناک ہے۔
سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا ہیلتھ کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ شرمناک!دنیاکی کسی جمہوریت میں ایسی حرکت قابل قبول نہیں ہیلتھ کارڈپرمنی لانڈرنگ کرنیوالےکی تصویرشرمناک ہے، ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے مجرموں کی تشہیرکی جارہی ہے۔شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے وہ تاثردےرہاہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیزنہیں ہے ۔
Shameful! In no democracy in the world wld this be acceptable: A disqualified money launderer's face on a govt health card! Apart from using taxpayer money to project criminals, Sharif mafia destroying moral values of our youth:As if nothing wrong with corruption/money laundering pic.twitter.com/2B8KlnZ0Zb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 20, 2018
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اور قوم نے تین دن پہلے ان کی اوقات دیکھ لی ہے۔