عمران خان ، اب تم اپنی خیر مناؤ ، 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخوا سے تمھاری پارٹی کا صفایا ہو جائے گا: ڈاکٹر آصف کرمانی

عمران خان ، اب تم اپنی خیر مناؤ ، 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخوا سے تمھاری ...
عمران خان ، اب تم اپنی خیر مناؤ ، 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخوا سے تمھاری پارٹی کا صفایا ہو جائے گا: ڈاکٹر آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید  کرمانی نے کہا ہے کہ ہری پور جلسے نے تاریخ میں ہونیوالے تمام پارٹیوں کے جلسوں کا  ریکارڈ توڑ دیا  ہے ،عوام نے بھرپور شرکت کر کے نواز شریف مخالف قوتوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،عمران خان اب اپنی خیر منائے، 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف  کا صفایا ہو جائے گا

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نےعمران خان ، آصف علی زرداری، طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جلسہ اسے کہتے ہیں، عوام نے نواز شریف سے اپنی لازوال محبت اور عقیدت کا کھل کر اظہار کر دیا ہے، عوام جان چکے ہیں کام کون کرتا ہے اور جھوٹے وعدے کون کرتا ہے ؟انہوں نے کہا کہ عمران خان تم نے ساڑھے چار سال میں گالیوں، سازشوں ، دھرنوں اور جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کے بغیر کچھ نہیں کیا جبکہ نواز شریف نے 2013میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر کے دکھا دیے ہیں ، یہ نواز شریف ہی ہے جس نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے روشنیوں میں بدل دیئے ، یہ نواز شریف ہی ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ملک میں امن قائم کیا ہے ، یہ نواز شریف ہی ہے جس نے ملک میں سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھایا ہے، عوام نواز شریف کی خدمات کو جانتی ہے ، سچ،  سچ اور جھوٹ،  جھوٹ ہوتا ہے ،عوام جانتی ہے سچا کون اور جھوٹا کون ہے؟۔

ڈاکٹر آصف سعید کرمانی کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کی سچائی اس کے کاموں سے عیاں ہے ،عوام بھولے نہیں سب جانتے ہیں، اس بات کی تصدیق لاہور اور ہری پور جلسوں سے ہو گئی ہے ۔لاہور جلسے میں اتنی جماعتیں بھی ملکر ہری پور جلسے سے آدھے لوگ بھی نہیں لا سکیں، عوام نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں ، اس بات کا اظہار جلسوں میں عوام کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام جان چکی ہے کہ نواز شریف جو وعدہ کرتے ہیں اسے ہر حال میں پورا کرتے ہیں نواز شریف نے وعدے پورے کر کے دکھائے ہیں مگر عمران خان اور اس کے اتحادیوں نے محض سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا ، نواز شریف نے 2018میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیا تھا جو پورا ہو گیا ہے ،عمران خان کے پی کے میں دو ارب درخت لگانے کا وعدہ کر کے صرف دو درخت ہی دکھا دیں،  اب تمھارا 2018کے انتخابات میں کے پی کے سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا ،عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ جس طرح آپ نے پہلے وعدے پورے کیے ہیں آئندہ بھی ایسے ہی لچھن دکھاؤ گے۔

مزید :

قومی -