ہری پور میں جلسے کے دوران ڈرون کیمرا نواز شریف کے قریب آیا تو انہوں نے طاہر القادری کو ایسا طعنہ مار دیا کہ بھرے جلسے میں ہنسی کا طوفان آگیا ،کیا کہا ؟جان کر آپ بھی بے اختیار ہنسنا شروع کردیں گے

ہری پور میں جلسے کے دوران ڈرون کیمرا نواز شریف کے قریب آیا تو انہوں نے طاہر ...
ہری پور میں جلسے کے دوران ڈرون کیمرا نواز شریف کے قریب آیا تو انہوں نے طاہر القادری کو ایسا طعنہ مار دیا کہ بھرے جلسے میں ہنسی کا طوفان آگیا ،کیا کہا ؟جان کر آپ بھی بے اختیار ہنسنا شروع کردیں گے

  

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہری پور میں جلسے کے دوران طاہر القادری کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ساتھ ہی ایسا طعنہ بھی مار دیا کہ جلسے میں موجود تمام لوگ ہنسنا شروع ہو گئے ۔

تقریر کے دوران جب میاں نوازشریف کے قریب ڈرون کیمرا اڑنے لگا تو انہوں نے کیمرا ہٹانے کو کہا اور ساتھ ہی طاہرالقاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں کوئی طاہرالقادری نہیں، چھوٹا سا تار جل جائے تو پیچھے ہٹ جاؤں، میں نوازشریف ہوں‘‘۔واضح رہے کہ 8 اگست 2014 کو پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں دوران تقریر  ڈاکٹر طاہر القادری گیس غبارے پھٹنے سے پیدا ہونے والی آواز پر شدید خوفزدہ ہو گئے تھے۔اس کے فوری بعد طاہرالقادری نے اپنی تقریر روک لی اور کرسی سے اٹھنے کی کوشش کی جب کہ ان کے سیکیورٹی گارڈ ز نے انہیں حصار میں لے لیا تھا تاہم بعد میں صورتحال واضح ہو جانے پر کارکنوں اور رہنماؤں کی جان میں جان آئی اور طاہر القادری نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کردیا تھا۔طاہر القادری کے خوفزدہ ہونے کی یہ ویڈیو  سوشل میڈ یا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھی جبکہ  صارفین بھی اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوئے تھے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ہری پور