ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےقطر میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کر لیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے قطر میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 6 فروری 2018ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔
اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ''پراجیکٹ قطر 2018'' میں تعمیراتی سامان، پی وی سی پائپ، لوہے کی کھڑکیاں اور دروازے، ماربل، سرامکس مصنوعات، فلورنگ، باتھ روم فٹنگز، سینٹری ویئرز، انسولیشن میٹریلز اور پینٹس، کیبلز سمیت دیگر مختلف تعمیراتی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی میلہ 7 تا 10 مئی 2018ء کو منعقد ہوگا اور اس حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔