پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کاسلسلہ شروع کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کےلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابتدائی طورپر شارجہ میں ہونے والے 13 میچزکی آن لائن ٹکٹوں فروخت کا سلسلہ شروع کیا ہے ،اس سلسلے کا پہلامیچ 28فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلییڈرز ،جبکہ آخری 2میچز 15مارچ کوپشاور زلمی اور کراچی کنگز , اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلییڈرز کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فی الحال شارجہ میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کا فروخت کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
#PSL3 is firmly on track. First match in Dubai on 22 nd Feb and Final in Karachi on 25th March. Promo campaign about to kick off.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2018
خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اس سے قبل تصدیق کر چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کاآغاز 22فروری سے دبئی میں ہوگا جبکہ اس کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہوگا