راؤ انوار آصف زرداری کا رائٹ ہینڈ ، نقیب اللہ قتل کیس کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے: اسد قیصر

راؤ انوار آصف زرداری کا رائٹ ہینڈ ، نقیب اللہ قتل کیس کی مکمل انکوائری ہونی ...
راؤ انوار آصف زرداری کا رائٹ ہینڈ ، نقیب اللہ قتل کیس کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے: اسد قیصر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راؤ  انوار   آصف علی زرداری کا رائٹ ہینڈ ہے، اس نے کئی بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ، نقیب اللہ قتل کیس کی مکمل اور غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں  قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے قتل کی ہر لحاظ سے مذمت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام معاملہ کی مکمل اور بہترین طریقے سے انکوائری ہو۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ راؤ انوار آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ہیں ، ان کے خلاف قتل کے متعددمقدمات درج ہیں  جبکہ گزشتہ سال راؤ انوار نے57سے زائد بےگناہ افراد کو جعلی پولیس مقابلوں  میں مار دیا لیکن آج تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /صوابی