ورلڈاکنامک فورم کے اجلاس میں شاہدخاقان عباسی اورمودی کی سائیڈلائن ملاقات طے نہیں:بھارتی وزارت خارجہ

ورلڈاکنامک فورم کے اجلاس میں شاہدخاقان عباسی اورمودی کی سائیڈلائن ملاقات ...
ورلڈاکنامک فورم کے اجلاس میں شاہدخاقان عباسی اورمودی کی سائیڈلائن ملاقات طے نہیں:بھارتی وزارت خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق رواں ماہ ہونے والے ورلڈاکنامک فورم کے  اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے وزرااعظم کی سائیڈلائن ملاقات طے نہیں اور نہ ہی اس کے کوئی چانسز ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کاامکان نہیں ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی ورلڈاکنامک فورم کے  اجلاس میں23جنوری کوخطاب کرینگے جبکہ اسی روز شاہدخاقان بھی ڈیووس اجلاس میں موجود ہونگے۔
خیال رہے ورلڈاکنامک فورم کاچار روزہ سالانہ اجلاس 22 جنوری سے ڈ یووس میں شروع ہورہاہے