پاکستان کو گولہ باری بند کرنے پر مجبور کردیں گے: راجناتھ سنگھ

پاکستان کو گولہ باری بند کرنے پر مجبور کردیں گے: راجناتھ سنگھ
پاکستان کو گولہ باری بند کرنے پر مجبور کردیں گے: راجناتھ سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ وہ سرحد پر گولہ باری بند کرے ورنہ ہماری فوج ایسی جوابی کاروائی کریگی کہ آج نہین توکل پاکستان خود بخود گولہ باری بند کردے گا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان باربار سیز فائر کی خلاف وزی کرتا رہا ہے اور گزشتہ ماہ میں کئی بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکا ہے جبکہ محض3 روز کے اندر گولہ باری کے3 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے حق میں ہے ،تاہم پاکستان باربار بھارت کی کوشش کو نظر انداز کرتا رہا ہے۔ پاکستان کی گولہ باری کی وجہ سے بھارت کے پار سینکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں اور ایک انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں