بالی ووڈخانز اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرسکے

بالی ووڈخانز اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرسکے
بالی ووڈخانز اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ پر تین دہائیوں سے راج کرنے والے خانز بھارت کے دورے پر آئے اسرائیل وزیراعظم سے ملاقات نہ کرسکے ، سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں میں خانز کی ملاقات کی مختلف افواہیں زیر گردش ہیں ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا تو کچھ کاکہناتھا کہ خانز کو ملاقات کی دعوت ہی نہیں دی گئی ۔ 
پاکستان کے سینر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پیغام میں کہنا تھا کہ خانز نے اسرائیل وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار سے اس وجہ سے کیا ہے کہ وہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے ،جبکہ ان کی حکومت نے بھی اقوام متحدہ بھی فلسطین کے حق میں ووٹ دیا تھا۔


سوشل میڈیا پر ایک صارف کاکہنا تھا کہ جب بھارت کی حکومت نے ہی اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین میں حق میں ووٹ دیا تو یہ ان سے کیوں ملیں؟  جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق خانز کو دعوت نامہ ہی نہیں دیا گیا۔ 
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کے دوران اس نے بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن سمیت نامور فلمی اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے ایک سیلفی بھی لی تھی جس کے بارے نتین یاہو کا کہنا تھا کہ کیا میری بولی وڈ سیلفی ایلن کی آسکرز میں لی گئی ہولی وڈ سیلفی کو ہرا دے گی؟

مزید :

تفریح -