وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی پرپاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کومبارکباددی ہے ۔وزیراعلیٰ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کی محنت کا ثمر ہے اورجنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کے لئے دعا گو ہوں ۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ اگلے ون ڈے میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔