گجرانوالہ میں حساس اداروں کی کارروائی ،2 دہشت گرد مارنے کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرانوالہ میں حساس اداروں کی کارروائی ،2 مبینہ دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے گجرانوالہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں ۔مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی کی شناخت ہو گئی ہے ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عبد الرحمن اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ آج ہی سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں بھی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک خاتون اور 13 سالہ بچی سمیت چار افراد کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کر دیا تھا تاہم بعد ازاں یہ مقابلہ جعلی نکلا اور حقیقت سامنے آئی کہ مارے جانے والے چاروں افراد چونگی امر سدھو لاہور کے رہائشی تھے اور شادی پر بورے والہ جا رہے تھے کہ سی ٹی ڈی کی بر بریت کا شکار ہو گئے ۔