محکمہ موسمیات کی باغوں کے شہر میں بارش کی پیشگوئی، سلسلہ پیر تک جاری رہیگا

محکمہ موسمیات کی باغوں کے شہر میں بارش کی پیشگوئی، سلسلہ پیر تک جاری رہیگا

لاہور(جنرل رپورٹر) شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں باغوں کے شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو سوموار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ جبکہ رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد اور 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1