لوٹوں کے سہارے کھڑی حکومت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے، عزیز الرحمان

لوٹوں کے سہارے کھڑی حکومت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے، عزیز الرحمان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ لوٹوں کے سہارے کھڑی موجودہ حکومت کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے تحریک انصاف کی قیادت ویژن اور اخلاقیات سے عاری ہے عوام کی تربیت کرنے کی بجائے تحریک انصاف نے ملک میں ہیجان برپا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے نااہلوں کا ٹولہ عوام کے مسائل نہیں سمجھتا انتقامی سیاست کے سوا پچھلے چھ ماہ میں حکومت نے کچھ نہیں کیا عوام مسائل کا ادراک عوامی پارٹی کے پاس ہی ہوتا ہے اور ملک میں واحد عوام جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس نے ماضی میں عوام کے مسائل حل کر کے دکھائے اور آئندہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت میں عوام کے مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے عوام پر اتنی مشکلات سخت سے سخت دور میں بھی نہیں آئیں۔ عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -