متحدہ ریل مزدور اتحاد اور ریلوے لیبر یونین کی مرکزی کونسل کا اجلاس

متحدہ ریل مزدور اتحاد اور ریلوے لیبر یونین کی مرکزی کونسل کا اجلاس

  

لاہور ( لیڈی رپورٹر )متحدہ ریل مزدور اتحاد اور ریلوے لیبر یونین کی مرکزی کونسل کا اجلاس سراج الدین ثاقب کی زیر صدارت چوبرجی دفتر میں منعقدہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 5دسمبر 2018تک وزیراعظیم پیکج کے تحت بھرتی ہونے یتیم بچوں اورT.L.Aملازمین کو مستقل نہ کیا گیا. تو لاھور ریلوے اسٹشین سے براستہ ڈی ایس آفس علامہ اقبال روڈ ریلوے ہیڈکواٹرر ایمپریس روڈ شملہ پہاڑی سے واپڈا ھاوس تک ہزاروں ریلوے ملازمین احتجاجی مظاھرے کریں گے.مظاھرے کے بعد تمام ریلوے ملازمین ملی لیبر فیڈریشن پاکستان کے تحت ھونے والی لیبر کانفریس میں بھی شرکت کریں گی.اجلاس سے قائد ریلوے لیبر یونین محمد سرفراز خان مرکزی صدر عنایت علی گجر چیف آرگنائزر رانا طارق محمود اور مرکزی سکرٹری نشراوشاعت محمد عاصم نے بھی خطاب کیا۔ ملی لیبر فیڈریشن ۔5دسمبر کو لاہور میں عظیم الشان قومی لیبر کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں تمام اداروں کے مزدور راہنما اور ملازمین شریک ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -