ساہیوال میں معصوم بچوں کے والدین کو سرعام قتل کرنا بربریت کی انتہاء ہے،صغیر اسد

ساہیوال میں معصوم بچوں کے والدین کو سرعام قتل کرنا بربریت کی انتہاء ہے،صغیر ...

لاہور(پ ر)پنجاب حکومت بُری طرح ناکام ہوتی نظر آرہی ہے،تبدیلی سرکار کے بڑے دعوے حقیقت کا روپ نہ ڈھار سکے،پنجاب میں پولیس کی غنڈہ گردی دن بدن بڑتی نظر آرہی ہے ،ساہیوال معصوم بچوں کے والدین کو سرعام قتل کرنا بربریت کی انتہاء ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک اسلام کے مرکزی چیئرمین صغیراسد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے التماس کرتے ہیں کہ غریب عوام سے ظلم بند کروائیں جائے آئے دن جعلی مقابلوں میں معصوم شہریوں کو قتل کرنا پر امن اور مذہب معاشروں کا وطیرہ نہیں ہے،پاکستان تحریک اسلام ایسے تمام اقدامات جن سے غریب اور معصوم شہریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1