حکومت بیساکھیوں کا سہارا چھوڑ دے، چودھری توصیف

حکومت بیساکھیوں کا سہارا چھوڑ دے، چودھری توصیف

  

لاہور( نمائندہ خصوصی): تحریک تبدیلی نظام پاکستان کے صدر چودھری توصیف نے کہا ہے کہ حکومت بیساکھیوں کا سہارا چھوڑ دے، حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا،ٹیکسوں ، مہنگائی نے عوام اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، اسی وجہ سے پاکستان میں تجارت کم ہو رہی ہے، عمران خان اپنے فیصلوں پر غور کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاؤن میں پارٹی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آ رہی، ٹی این پی پارٹی عوام پارٹی ہے، ہم نوجوانوں کے اعتماد کو پر یقین بنائیں گے۔ پارٹی صدر چودھری توصیف، یوتھ پنجاب کے صدرمزمل بوسال و دیگر عہدیداروں کے ساتھ مارچ میں پنجاب کے تمام اضلاع میں پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -