تحریک انصافکے رہنما ملک شہر یار اعوان کی سالگرہ کی تقریب

تحریک انصافکے رہنما ملک شہر یار اعوان کی سالگرہ کی تقریب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری اصغر گجر اور راز رحمن کھوکھر نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکن ملک شہریار اعوان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور مبارکباد دی اس موقع پر پارٹی کے سینئر کارکن حکیم شیخ اکرام الٰہی بھی موجود تھے،اس تقریب کا انعقاد راز رحمن کھوکھر کی طرف سے کیا گیا تھا ۔

جس میں پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،راز رحمٰن کھوکھر نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں اور ہماری پارٹی کی کامیابی کی اصل وجہ اس کا ویژن اور نوجوان ہیں ، ایسی تقریبات کا سلسلہ مستقبل میں جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1