بیرونی قرضوں نے محنت کش طبقہ کو بہت زیادہ متاثر کیا ،مقررین لیبر کانفرنس

بیرونی قرضوں نے محنت کش طبقہ کو بہت زیادہ متاثر کیا ،مقررین لیبر کانفرنس

  

لاہور ( لیڈی رپورٹر )مذہبی و سیاسی قائدین سمیت ملی لیبر فیڈریشن، اور ملک بھر کی مزدور یونینز کے سربراہان نے قومی لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لیکر ملک میں چلائی جانے والی پالیسیوں نے مزدوروں اور محنت کش طبقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ظلم و ناانصافی کے خاتمہ اور عدل کے قیام میں محنت کش طبقہ کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان بھر کے مزدور طبقہ کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد کریں گے۔ مغرب سے اقتدار منتقل ہو رہا اوردنیا میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ تمام کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔تمام بند پاور ہاؤسز چلائے جائیں۔ریلوے، پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کو نجکاری سے نکالنااحسان اقدام ہے۔ بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی منسوخ کی جائے۔مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ہیلتھ کیئر15فیصد میڈیکل الاؤنس کا اجراء اورخالی پوسٹوں پر مزدوروں کے بچوں کو بھرتی کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید(ٹیلیفونک)، ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، ملی لیبر فیڈریشن اور واپڈا پیغام یونین کے صدر ایس ڈی ثاقب، ملی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی سکڑیری نشراوشاعت محمد عاصم. چوہدری احسان احمد،ریلوے لیبر یونین کے صدرچوہدری عنایت علی گجر، محمد سرفراز خان،حافظ کاظم رضا، صفدر شاہ،محمد الیاس منہاس،جمیل کھوکھر،مبشر شاہ،رانا طارق،ملی رکشہ یونین کے شیخ نعیم،ایپکاکے مرکزی رہنما عمران خورشید اعوان،مختار گجر، توقیر اسلام، اجمل چوہدری، یحییٰ گجر، پرویز احمد قریشی،محمد ساجن پہنور،سخی سلطان، ارباب الطاف،سردار پرویز،رانا محمد بوٹا،ارشاد ملک،محبوب عالم و دیگر رہنما?ں نے ملی لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام مال روڈ پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملی لیبر فیڈریشن سمیت واپڈا پیغام یونین، ریلوے لیبر یونین، ایپکا اور دیگرتنظیموں کے چاروں صوبوں و آزاد کشمیر سے آنے والے مزدر رہنما?ں اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔مختلف مزدرو رہنما?ں کے پنڈال پہنچنے پر ان کا بھر پور استقبال کیا جاتا رہااورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔مقررین کے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -