واساکے نئے ایس ڈی اوز کا تر بیتی سیشن اختتام پذیر،ایم ڈی کا نیک خواہشات کا اظہار

واساکے نئے ایس ڈی اوز کا تر بیتی سیشن اختتام پذیر،ایم ڈی کا نیک خواہشات کا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) واسا ہیڈ آفس کمیٹی روم میں نئے بھرتی ہونے والے ایس ڈی اوز کے 21 روزہ تر بیتی سیشن کے اختتام پر تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر نوید مظہر،ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق احمد ٹوانہ نے شرکت کی۔ایم ڈی واسا نے نئے بھرتی ہونے والے انجنئیرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ واسا کا اثاثہ ہیں۔عوامی شکایات کو خدمت کے جذبے کے تحت حل کیا جائے۔شہریوں کو بروقت فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن ،مینٹنینس، ریونیو ریکوری اور نئے پروجیکٹس کی بروقت تکمیل آپکی ذمہ داری میں ہونگے اور آپ تمام لوگ باہمی کوآرڈینیشن سے یہ کام خندہ پشانی سے سرانجام دیں اور کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہ لیں اور اپنا کام ایک دوسرے پرنہ ڈالیں۔ واسا انتظامہ آپکے ساتھ ہرممکن تعاون کریگی اورآپکو ہر طرح کی سہولیات مہیا کرے گی۔تقریب کے اختتام پر ایم ڈی واسانے نئے انجینئرز کوتربیتی کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور اسناد کیساتھ ساتھ موبائل فون دیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -