پاکستان کو آج بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی اہمیت مل رہی ہے، سعدیہ سہیل

پاکستان کو آج بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی اہمیت مل رہی ہے، سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے پاکستان کو آج بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی اہمیت مل رہی ہے ڈومور کہنے والے آج پاکستان کو افغان مصالحتی عمل میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سراہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نڈر اور مخلص قیادت ہی پاکستان کا خوبصورت چہرہ عالمی سطح پر اُجاگر کر سکتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو عوامی فلاح و بہبود اور ترقی پر مبنی نظام کی راہ پر ڈالنے کے لئے پُر عزم ہے ملک میں قانون کی عملداری اچھی حکومت کاری اور ترقیاتی ایجنڈے کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اتحا د بنے یا نہ بنے اس ملک کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائیگا۔