اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحد،زرداری نے پھر خود کو بڑے سیاسی لیڈر کے طور پر منوالیا

اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحد،زرداری نے پھر خود کو بڑے سیاسی لیڈر کے ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صد نرگس خان نے کہا ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے ایک مرتبہ پھر خود کوایک بڑے سیاسی لیڈر کے طور پر منوالیا ہے۔وہ پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 124شہباز محمود بھٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں اس موقع پر شہناز کنول اور دیگر پارتی رہنما بھی موجود تھے ۔نرگس خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھی پی ٹی آئی والے اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی حکومت کی فکر کریں اور اس بات کو زہن میں رکھیں نہ تو اس کے پاس سینٹ میں اکثریت ہے اور نہ ہی قومی اسمبلی میں مانگے تانگے کی حکومت کو آصف علی زرداری جب چاہیں گراسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی برداشت کی سیاست کو کمزوری نہ سمجھا جائے اسی میں پی ٹی آئی کی بہتری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1