سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ریلوے انتظامیہ کی غلط تشریح پر احتجاج سپر وائزر یونین کا احتجاج

سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ریلوے انتظامیہ کی غلط تشریح پر احتجاج سپر وائزر یونین ...

  

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) ریلوے سپروائزر ایسوسی ایشن لاہور شیڈز کے سپروائزروں نے ڈیزل شیڈمیں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ریلوے انتظامیہ کی جانب سے غلط تشریح کرنے پر شدید احتجاج کیا. مظاہرین نے ہاتھوں میں کالی پیٹاں باندھ کراپنا احتجاج ریکارڈ کروایااور مطالبہ کیا کہ سنیارٹی کے حساب سے باری آنے پر پرومویشن میں سکیل اضافہ پر کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ نے جو فیصلہ کیا ھے. اگر واپس نہ لیاتو احتجاج کا دائر کار پورا پاکستان میں پھیلا دیا جائے گا۔متحدہ ریل مزدور اتحاد ریلوے لیبر یونین نے سپروائز ایسوسی ایشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر سپروائزر ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو متحدہ ریل مزدور اتحاد ریلوے لیبر یونین پورے پاکستان میں سخت ایکشن کریں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -