گڈ زٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

گڈ زٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ پانچ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس ساڈھے چار لاکھ لاہوریوں کے چالان کرچکی ہیے۔بے جا چالان اور مقدمات کیخلاف گڈ ٹرانسپورٹرز دھرنہ دیے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام دھرم بھرم ہو چکا ہے۔جبکہ شہریوں کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ٹریفک پولیس گزشتہ پانچ ماہ سے شہریوں کے دھڑ ا دھڑ چالان کرنے میں مصروف ہے۔پانچ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس ساڈھے چار لاکھ لاہوریوں کے چالان کرچکی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گڈ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں ۔تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام کی پریشانی سے چھٹکارہ مل سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -